کینو کی برآمدات میں اضافے کیلئے فوڈ گریڈ پیکنگ پر توجہ دینے کی ضرورت

Last Updated On 22 December,2019 05:10 pm

اسلام آباد: (آن لائن) پاکستان سنگترے پیدا کرنے والے دس بڑے ممالک میں شامل ہے۔ ملک میں کینو کی پیداوار دیگر ترشاوہ پھلوں کے مقابلہ میں 80 فیصد زائد ہے۔ کینو کی برآمدات میں اضافہ کیلئے عالمی معیار کی فوڈ گریڈ پیکنگ کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کئی اقسام کے ترش پھل پیدا کئے جاتے ہیں تاہم کینو کی پیداوار دیگر ترش پھلوں کے مقابلہ میں 80 فیصد زائد ہے۔ پاکستان میں مالٹا، گریپ فروٹ اور کینوں کی کئی اقسام پیدا کی جاتی ہیں جن میں بیج نہیں ہوتے یا انتہائی کم ہیں۔

پاکستانی پھل ذائقہ کے حوالے سے دنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں تاہم عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کرنے کیلئے پھلوں کی پیکنگ اور انہیں مارکیٹ میں پیش کرنے کا طریقہ انتہائی اہم ہے۔ کینو کی برآمدات میں اضافہ کیلئے برآمدکنندگان کو عالمی معیار کے مطابق فوڈ گریڈ پیکنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔