اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم کا اطلاق ہوگیا۔
پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے ایف ٹی اے ٹو پر آج سے عمل درآمد شروع ہوگیا ہے، جس سے پاکستان کی چین کیلئے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
معاہدے سے دوطرفہ تجارت کو بھی فروغ حاصل ہوگا، پاکستان 313 مصنوعات چین کو ڈیوٹی فری برآمد کرے گا، پاکستان اور چین نے اپریل 2018 میں پاک چین معاہدہ دوئم کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔