انٹربینک میں ڈالر 10پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 481 پوائنٹس کا اضافہ

Last Updated On 07 January,2020 12:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 481 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی، ڈالر10 پیسے اضافے کے ساتھ 155.05 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 481 پوائنٹس اضافے کےساتھ 100 انڈیکس 41 ہزار 777 کی سطح پر پہنچ گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں کشیدگی کے سبب سرمایہ کری میں عارضی کمی دیکھی گئی، حالات بہتر ہوتے ہی مارکیٹ کی صورتحل مثبت ہونے کا امکان ہے۔