لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 450 اور 385 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1579 امریکی ڈالر ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونا 450 روپے گھٹ کر 91050 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 385 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 78061 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اُدھر چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا۔ جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔