لاہور: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے تحت بنکنگ سیکٹر جزوی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اے ٹی ایم اور آن لائن سروسز بدستور جاری رہیں گی۔
سٹیٹ بنک نے نجی بنکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بنکنگ آپریشن کو محدود کر دیا جائے اور جو برانچز بند کی جا سکتی ہیں انہیں مکمل بند کر دیا جائے اور چند برانچز عوام کی سہولت کے لئے کھلی رکھی جائیں جس کے بعد بنکوں نے شیڈول طے کر لیا ہے۔
کھلی برانچوں میں بھی محدود آپریشن ہو گا اور رش کی اجازت نہیں ہو گی، بنکنگ سروسز اے ٹی ایم اور آن لائن تک محدود کی جائیں گی۔ ۔اے ٹی ایم پر 24 گھنٹے کیش دستیاب رہے گا اور بنک انتظامیہ اس امر کو ہر صورت یقینی بنائے گی کہ اے ٹی ایم پر کیش ہر صورت دستیاب رہے۔
اے ٹی ایم کی جراثیم کش ادویات سے صفائی اور سروس بھی زمے داری سے کی جائے گی اور آن لائن سروسز کے چارجز ختم کر دیئے جائیں گے۔تاکہ صارفین کو سہولت دی جا سکے۔