کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں آج مزید اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد امریکی کرنسی 167 روپے 50 پیسے پر ٹریڈنگ کرتی رہی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی پھر اونچی اڑان، انٹربینک میں ایک روپیہ 96 پیسے قدر بڑھ گئی جس کے بعد 167 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کی طلب بڑھ جانے کے سبب انٹربینک میں ڈالر 6 روپے 87 پیسے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 165 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا، دوران ٹریڈنگ امریکی کرنسی 169 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچی تو مرکزی بینک کی مداخلت اور ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر کی فروخت سے اس کے ریٹ کچھ کم ہوئے تھے تاہم آج پھر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔