لاہور: (دنیانیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر بالترتیب 57 پیسے اور 20 پیسے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تنزلی دیکھی گئی، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 57 پیسے سستی ہو گئی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 167.19 روپے کا ہو گیا ہے۔
دوسری طرف انٹربینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 20 پیسے سستی ہونے کے بعد 167.80 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔