لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 39 پیسے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید تنزلی دیکھی گئی تھی۔ انٹر بینک میں امریکی کرنسی 57 پیسے سستی ہو گئی تھی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 167.19 روپے کا ہو گیا تھا۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی تنزلی کا تسلسل آج بھی دیکھنے کو ملا جس کے بعد مارکیٹ میں امریکی کرنسی 39 پیسے سستی ہو کر 166 روپے 79 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوئی۔
دو کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے کی کمی ہو چکی ہے۔