انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 49 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 700 پوائنٹس کمی

Last Updated On 21 April,2020 01:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں‌ ڈالر ایک روپے 49 پیسے سستا ہو گیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج 700 پوائنٹس کی کمی ہوئی دوسری جانب دیگر ایشیائی مارکیٹس بھی گراوٹ کا شکار ہیں۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپے 49 پیسے سستا ہو کر 162 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا، 700 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 32 ہزار 770 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دریں اثنا دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی، جاپانی سٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد، چینی سٹاک مارکیٹ میں 1.5 فیصد کمی ہوئی۔ ہانگ کانگ 2.2، جنوبی کوریا 1.7 اور سنگا پور سٹاک مارکیٹ میں 1.4 فیصد گر گئی۔