انٹربینک میں ڈالر 71 پیسے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 834 پوائنٹس اضافہ

Last Updated On 30 April,2020 11:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں ڈالر71 پیسے سستا ہو گیا دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 834 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر 71 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا، سٹاک ایکس چینج میں 834 پوائنٹس اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 33 ہزار 993 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

اُدھر امریکی خام تیل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو 17 ڈالر 32 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہوا جبکہ برطانوی خام تیل 9 اعشاریہ 5 فیصد مہنگا ہوا اور 24 ڈالر 68 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہوا۔