کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1260 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا مقامی انویسٹرز نے سرمایہ لگایا تو شیئرز کی مالیت میں 184 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جبکہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 16 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے۔
اس طرح اختتام پر مارکیٹ 1260 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 34 ہزار 111 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔۔
ماہرین کے مطابق عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں اضافے اور خام تیل کی قیمتیں بڑھ جانے کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ۔۔
دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،، انٹربینک میں ڈالر 30 پیسے کمی کے بعد 160 روپے 17 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 161 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔