لاہور: (ویب ڈیسک) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور ایڈووکیٹ تفضل رضوی کے درمیان تنازع حل کرنے کے لئے سابق کپتان شاہد آفریدی میدان میں آگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بوم بوم آفری نے لکھا کہ شعیب اختر کا پاکستان کے بہترین باولر اور میچ جتوانے والے کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے۔
Shoaib Akhtar was one of Pakistan s best-ever bowlers and match winners. As he said he respects law and lawyers, I hope him and Taffazul Rizvi can sort out their issues amicably in the coming days. I am ready to help them reach an amicable solution
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 1, 2020
ان کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ قانون اور وکلاء کا احترام کرتے ہیں، امید ہے کہ شعیب اختر تفضل رضوی سے معاملات جلد حل کرلیں گے۔
ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے دونوں کے درمیاں ثالث بننے کی بھی پیش کش کی ہے۔