لاہور: (دنیا نیوز) ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کا موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز کو آن لائن ٹپس دینے کا سلسلہ جاری ہے، لیگ سپنر مشتاق احمد نے قومی سپنرز کو خصوصی لیکچر دیا۔
ماضی کے لیجنڈ لیگ سپنر مشتاق احمد نے لاک ڈاؤن کو سپنرز کی تکنیک پر کام کرنے کے لیے بہترین وقت قرار دے دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹو ڈبلیوز کی موجودگی میں وکٹیں لینا چیلنج تھا، پاکستان میں گیند بآسانی گھومتا ہے مگر انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں وکٹیں لینے کے لیے اوور سپن سے کامیابی ملتی ہے، عماد وسیم کی لیگ سپن بہتر ہورہی ہے جبکہ یاسر شاہ گگلی پر خاص کام کررہے ہیں۔
Former Test cricketer and World Cup winner @Mushy_online conducting an online session with current and emerging national cricketers to help them remain focused and make optimum use of their time in the wake of Covid-19 lockdown. pic.twitter.com/oVjhkOxAG2
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 30, 2020
لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ شاداب خان کے پاس ویری ایشنز ہیں انہیں طویل طرز کی کرکٹ میں کامیابی کے لیے صرف تجربہ درکار ہے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے آغاز میں مرحوم عبد القادر کی نقالی میں اپنا ایکشن خراب کر بیٹھا، صادق محمد نے ایکشن تبدیل کرایا جس سے ان کی گگلی اور لیگ سپن مزید مؤثر ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سپنر کو آرٹ کے ساتھ ساتھ اسمارٹنس درکار ہوتی ہے، بطور سپنر وکٹ کیپر سے رابطے بہت ضروری ہے، وہ معین خان کے ساتھ ملکر حریف بلے بازوں کو اپنی سپن کے جال میں پھنسا کر پویلین کی راہ دکھاتے تھے، کیرئیر کے مشکل وقت میں تنقید سننے کی بجائے اپنی حکمت عملی بناتے تھے۔