ویڈیو سیشن کے دوران وسیم اکرم کے کھلاڑیوں کو مفید مشورے

Last Updated On 28 April,2020 05:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کی تربیت کے لیے ویڈیو سیشن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کھلاڑیوں کو کھیل سے متعلق ٹپس دیے ۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے موجودہ اور ابھرتے ہوئے قومی کرکٹرز کو باؤلنگ ، بیٹنگ ، جسمانی اور ذہنی مضبوطی کے لیے آن لائن مشورے دیے۔

پی سی بی کے ویڈیو سیشنز کا مقصد پلیئرز کی کھیل پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔ تاکہ کھلاڑی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے وقت کا بہترین استعمال کر سکیں۔

اس سے پہلے سیشن میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میاں داد بھی کرکٹرز کو قیمتی مشوروں سے نواز چکے ہیں ۔