لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں آرام کرنے کی وجہ سے انجری بہتر ہوگئی ہے، شادی کے بعد سسرال کی جانب سے کرکٹ کھیلنے میں مشکل نہیں آئی۔
ویڈیو لنک کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان بسمہ معروف نے اپنی انجری کے لئے لاک ڈاؤن کو مفید قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیامیں کھیلوں کی سرگرمیاں بندہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر پر وقت گزارنا مشکل ہو رہا ہے، پی سی بی ویمنز ٹیم کو فٹنس پلان سے رہا ہے تو خواتین ٹیم کے لئے بھی دے۔
کپتان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا پاکستان سے میچز نہ کھیلنا مایوس کن ہے، اگر میچز ہوتے تو تنیجہ مختلف ہوتا، دونوں ممالک کے درمیان میچ سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے، ثناء میر کی پاکستان کرکٹ میں بڑی خدمات ہیں ،خواتین کھلاڑی انٹی کرپشن کوڈ کو مکمل فالو کرتی ہیں۔