لاہور: ( دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے عمر اکمل پر تین سالہ پابندی کے بعد رد عمل دیتے ہوئے سابق کپتان رمیض راجا کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ کرنیوالوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020ء سے قبل معطل ہونے والے بیٹسمین عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمر اکمل کا کیریئر اور چند تنازعات
کیس کی سماعت کے بعد ڈسپلنٹری پینل کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) فضل میراں چوہان نے بیٹسمین عمر اکمل پر تین سال کی پابندی لگا دی جس کے بعد بورڈ حکام کی طرف سے کہا گیا کہ بیٹسمین تین سال کے دوران کسی قسم کی بھی کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی پی سی بی لیفٹیننل کرنل (ر) آصف محمود کا کہنا ہے کہ کرپشن چارجز کے باعث ایک بین الاقوامی کرکٹر پر تین سال کی پابندی پر ہی پی سی بی کو کوئی خوشی نہیں ہو رہی مگر یہ ان سب افراد کے لیے ایک بر وقت یاد دہانی ہے جو سمجھتے ہیں کہ وہ اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کر کے بچ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فکسنگ سکینڈل کیس: بیٹسمین عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹینٹر رمیض راجہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ ٹویٹ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کی جائے میچ فکسنگ کرنے والوں سلاخوں کے پیچھے ڈالنا چاہیے سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ یہ حرکت نہ کرسکیں۔
ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان نے بڑا ٹیلنٹ کھو دیا ہے، عمر اکمل بیوقوفوں کی فہرست میں چلے گئے ہیں۔
So Umar Akmal officially makes it to the list of idiots! Banned for 3 years. What a waste of a talent! It’s high time that Pakistan moved towards passing a legislative law against match fixing. Behind bars is where such jack asses belong! Otherwise brave for more!!
— Ramiz Raja (@iramizraja) April 27, 2020