لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈریم پیئرز بنانے کا ایک دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں قومی کرکٹرز بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور اپنی پسندیدہ جوڑی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
اوپننگ ڈریم پیئرز کے بعد اب باری مڈل آرڈر بلے بازوں کی ہے اور اس سلسلے میں حصہ لیتے ہو ئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے اپنے پسندیدہ بلے باز کا انکشاف کر دیا ہے۔
اظہر علی کہتے ہیں کہ یہ ایک اچھا سلسلہ ہے جس میں شائقین کرکٹ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور شائقین کو موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی جوڑیا ں بنا رہے ہیں۔
.@AzharAli_ has chosen the legendary Test batsman @Inzamam08 as his middle-order batting partner. Here is Azhar explaining his #DreamPairs selection. pic.twitter.com/8mDGwt9lLQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 1, 2020
کپتان اظہر علی نے سابق کپتان انضمام الحق کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں، ان کے ساتھ بیٹنگ کی خواہش تھی لیکن میں ٹیم میں جلد نہ آسکا اور اس طرح انضمام الحق کے ساتھ بیٹنگ کا خواب ادھورا رہ گیا۔
دوسری جانب مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق نے جاوید میانداد کو پسندیدہ کرکٹر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کا یہ ڈریم ٹیسٹ پیئر کا سلسلہ بہت دلچسپ ہے، اگرچہ یہ تصوراتی پیئر ہیں لیکن سب کو اپنی پسند اظہار کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
Pakistan middle-order star @asadshafiq1986 s ideal partner as his #DreamPairs selection is the legendary Javed Miandad. Here s the record holder for the most Test centuries at number six speaking about his choice. pic.twitter.com/Z9m6WDVM1u
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 1, 2020
اسد شفیق نے بتایا کہ میں جاوید میانداد سے بہت متاثر ہوں، میں ان کی اسکلز کا فین تھا جس طرح وہ بولرز کے مائنڈ کے ساتھ کھیلتے اور بولرز کو دباؤ میں لاتے تھے میں اس سے بہت متاثر تھا، میں جاوید بھائی کے ساتھ بیٹنگ کا خواہشمند ہوں۔