کراچی: (روزنامہ دنیا) سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق عالمی سطح پر مرکزی بینک 14 روز تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کر رہے ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے مسام دار سطح پر وائرس کی زندگی مختصر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
سٹیٹ بینک کے سرکلر کے مطابق 14 روز قرنطینہ کیے گئے نوٹوں کے عوض فراہم کیا گیا کریڈٹ واپس لے لیا جائے گا، نئے قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹوں کے لئے کریڈٹ کی فراہمی جاری رہے گی۔