کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے سبب ایک ماہ میں ٹریکٹرز کی فروخت میں 63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں تو ٹریکٹرز کی فروخت میں بھی کمی ریکارڈ کی جاری رہی ہے۔
پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسو سی ایشن کے مطابق اپریل 2020 میں ٹریکٹرز کی فروخت 63 فیصد کمی کے بعد 2 ہزار 35 رہی جبکہ گزشتہ سال اپریل میں 5 ہزار 430 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے۔
اسی طرح رواں مالی سال کے دس ماہ میں ٹریکٹرز کی فروخت 41 فیصد کمی کے بعد 25 ہزار 541 رہی جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی سے اپریل کے دوران 43 ہزار 172 ٹریکٹرز فروخت ہوئے تھے۔ موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریکٹر بنانے والی کمپنیوں نے پیداواری صلاحیت کو 50 فیصد تک کم کردیا ہے۔