تمام طلبہ کو 3 فیصد اضافی نمبر دیکر اگلی کلاسوں میں بھیجا جائیگا: سعید غنی

Last Updated On 14 May,2020 06:31 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے حالات نارمل نہیں، تمام طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبر دے کر اگلی کلاسوں میں بھیجا جائے گا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نویں کا طالبعلم رزلٹ کی بنیاد پر دسویں کلاس میں جائے گا، پرانے نتیجے کی بنیاد پر دسویں اور 11 ویں کے طلبا پروموٹ ہوں گے، تمام طلبا کو 3 فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں گے، جو طلباء ایک یا 2 پیپرز میں فیل ہیں انہیں پاسنگ مارکس دیکر پرموٹ کیا جائے گا، کچھ چیزیں حل کرنے کیلئے مزید اجلاس ہوں گے، کورونا کے باعث نظام تعلیم بری طرح متاثر ہوا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کل 7 کےقریب ساؤتھ اور کچھ ایسٹ میں دکانیں سیل کی، ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہوا تو حکومت دکانیں سیل کرنے کیلئے جو اقدامات کرسکی کرے گی، ہم ایسا طریقہ اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کسی کیساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔ انہوں نے کہا پورے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے خطرناک بات ہے، شہری غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے تو حکومتیں مزید سخت لاک ڈاؤن کرنے کیلئے مجبور ہونگی، پنجاب کے وزیر بھی تاجروں اور شہریوں سے سخت نالاں تھے۔

 

Advertisement