کراچی: (دنیا نیوز) حکومتی کوششوں کے باوجود قومی ائیرلائن منافع بخش نہ بن سکی، سال 2019 میں پی آئی اے کا خسارہ 56 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔
سال 2019 میں قومی ائیر لائن کا خسارہ سال 2018 کے مقابلے میں 12 ارب روپے کمی کے بعد 56 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سال 2018 میں پی آئی اے کا خسارہ 68 ارب روپے تھا۔
ایک سال کے دوران تیل کے اخراجات 16 فیصد اضافے سے 50 ارب روپے اور قرضوں کی لاگت 72 فیصد اضافے سے 36 ارب روپے رہی۔ روپے کی قدر میں اتار چڑھاو سے بھی قومی ائیرلائن کو 11 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
ماہرین کے مطابق پی آئی اے قومی خزانے پر بوجھ ہےجسے چلانے کے لئے حکومت ہر سال اربوں روپے جھونکتی رہی، عوام سے وصول کی گئی ٹیکس آمدنی نقصان پہنچانے والے اداروں پر خرچ کرنے کے بجائے حکومت کو جلد از جلد اس جیسے تمام اداروں کی نجکاری کی ضرورت ہے۔