کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کرتے ہوئے نوٹم جاری کردیا ہے۔
نوٹم کے مطابق اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ ایئرپورٹ پر آپریشن جزوی بحال ہوگا۔ اسلام آباد سے گلگت کیلئے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
دوران پرواز مسافروں میں سماجی فاصلوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ مسافروں کی طبی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔ خیال رہے کہ سول ایوی ایشن نے ڈومیسٹک پروازوں پر 29 مئی تک پابندی عائد کر رکھی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے بارسلونا کے لیے پرواز سترہ مئی، لاہور سے فرینکفرٹ کے لیے انیس مئی اور اسلام آباد سے میلان کے لیے پرواز بائیس مئی کو روانہ ہوگی۔