سٹاک مارکیٹ میں 203 پوائنٹس کی کمی، ڈالر 28 پیسے مہنگا

Last Updated On 18 May,2020 04:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 203 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، دورانِ ٹریڈنگ 100 انڈیکس 300 پوائنٹس بھی بڑھ گیا مگر اختتام پر سرمایہ کاروں نے شیئرز فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی، جس کے باعث مارکیٹ 203 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد بینکوں کے منافع میں کمی کا امکان ہے یہی وجہ ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ بینکوں کے حصص کی مالیت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک ڈالر 28 پیسے اضافے سے 160 روپے 37 پیسے پر بند ہوا۔