ویڈیو گیم پب جی پر پابندی کی درخواست، قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکا حکم

Last Updated On 19 May,2020 09:32 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائیکورٹ نے ویڈیو گیم پب جی پر پابندی کیلئے درخواست پر پی ٹی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ درخواست شہری فیضان مقصود نے دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ویڈیو گیم پب جی بچوں کی شخصیت پر منفی اثر ڈال رہی ہے اور بچے میں قوت فیصلہ کی کمی اور شدت پسندی بڑھ رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ گیم کو پلے سٹور سے ہٹایا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی اے کو چھ ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔