رواں مالی سال کے 10 ماہ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 127 فیصد اضافہ

Last Updated On 18 May,2020 04:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 127 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 127 فیصد اضافے سے 2 ارب 28 کروڑ ڈالررہی، دس ماہ میں سٹاک مارکیٹ اور حکومتی بانڈز سے 41 کروڑ 60 لاکھ ڈالر نکل گئے۔ اس طرح دس ماہ میں مجموعی بیرونی سرمایہ کاری ایک ارب 86 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اس عرصے میں کوئلے اور پانی سے بجلی کے کی پیداوار کے منصوبوں اور تیل و گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ ہوئی اس کے علاوہ موبائل فون کمپنیوں کے لائسنز کی معیاد کی مد میں بھی تقریبا 50 کروڑ ڈالر وصول ہوئے۔

ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے سبب عالمی سطح پر معاشی سرگرمیاں ماند پڑگئیں ہیں، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ آنے والے دنوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں کمی ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔