کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سٹیٹ ببینک رضا باقر نے کہا ہے کہ جب سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے، ہم مسلسل مانیٹرنگ کر رہے ہیں، کورونا پر قابو پانے کے بعد ہماری معیشت مستحکم ہو جائے گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سےایکسچینج ریٹ کم ہوا۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک نے قرضوں میں ریلیف دینے کا اہم فیصلہ کیا، پاکستان اس کی فہرست شامل ہے جبکہ آئی ایم ایف ہمیں سب سے زیادہ سپورٹ کر رہا ہے۔
رضا باقر نے کہا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہمارا پروگرام آن ٹریک ہے، اب ہمیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے انٹربینک ٹرانسفر پر فیس زیرو کر دی ہے۔ مرکزی بینک کی سکیمیوں پر عملدرآمد بینک ہی کرتے ہیں۔ سکیموں کو آگے چلانے کے لیے بینک بہت تعاون کر رہے ہیں۔