کراچی: (دنیا نیوز) موڈیز صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ترقیاتی مما لک سے قرضہ حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے تمام ممالک کی ریٹنگ کم کرنے پر غور کررہا ہے ۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے اصلاحات کو سراہا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق موڈیز جی ٹوینٹی گروپ سے قرض کی خواہش رکھنے والے ملکوں کی ریٹنگ کا جائزہ لے رہا ہے، موڈیز نے واضح کیا ہے کہ ریٹنگ میں کمی پر غور پاکستان کے بنیادی اعشاریوں، پالیسی یا آوٹ لُک کی وجہ سے نہیں کیا جارہا ۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو سراہا ہے۔
موڈیز کے مطابق پاکستان کی موجودہ ریٹنگ بی تھری ہے اور آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال معیشت ایک اعشاریہ 5 فیصد سکڑ جانے کا خدشہ ہے۔