ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ماہ کے دوران 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی

Last Updated On 10 April,2020 11:37 am

کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے سبب معاشی سرگرمیاں متاثر ہوئیں تو زرمبادلہ کے ذخائر بھی تیزی سے گھٹنا شروع ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائر ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ ایک ماہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 72 کروڑ ڈالر جبکہ بینکوں کے ذخائر 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالراضافے سے 6 ارب 26 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے ماند پڑنے، قرض سود کی ادائیگیوں اور حکومتی بانڈز سے غیرملکی سرمایہ کاری میں نکلنے کے باعث زرمبادلہ ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement