کورونا وائرس کے دوران دھو کے باز سرگرم، صارفین سے معلومات لینے لگے، سٹیٹ بینک کا نوٹس

Last Updated On 06 April,2020 04:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بینک صارفین اپنی معلومات کسی کو نہ بتائیں، سٹیٹ بینک کبھی صارفین سے خود رابطہ نہیں کرتا، دھوکے بازوں کی شکایات کے لئے سٹیٹ بینک نے ہیلپ لائن نمبر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے دوران دھوکے باز سرگرم ہوگئے، خود کو سٹیٹ بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے بینک اکاونٹ کی تفصیلات، شناختی کارڈ نمبر، ٹی پن نمبر پوچھنا شروع کردیا۔

سٹیٹ بینک نے ان تمام واقعات کا سختی سے نوٹس لیا ہے اور عوام کی سہولت کے لئے 24 گھنٹے کے لئے ہلپ لائن متعارف کرادی ہے۔

بینک صارفین ایسی کسی بھی فون کال کی شکایت ہیلپ لائن نمبر021111727273 پر درج کراسکتے ہیں۔

سٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ مرکزی بینک کبھی کسی صارف کو براہ راست نہ تو فون کرتا ہے اور نہ ہی معلومات طلب کرتا ہے۔
 

Advertisement