اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کرنے والے ممالک میں چین سر فہرست رہا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران چین کی جانب سے پاکستان میں 855.6 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
346 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کے ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ مالٹا کا تیسرا نمبر رہا ہے۔
ایس بی پی کے مطابق مئی 2020ء کے دوران ناروے نے سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی جس کا حجم 57.5 ملین ڈالر رہا ہے اور اس طرح ناروے ایک ماہ کے دوران سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا ملک رہا ہے ۔
مئی2020ء کے دوران مالٹا کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری 18.5 ملین ڈالر رہی ہے اور اس ماہ کے دوران مالٹا دوسرے نمبر پررہا ہے۔ اسی طرح ایک ماہ کے دوران پاکستانی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہالینڈ رہا ہے جس کے سرمایہ کاروں نے مئی 2020ء کے دوران پاکستان میں 15.3 ملین ڈالر کی ایف ڈی آئی کی ہے ۔
ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران ہانگ کانگ، برطانیہ ، ناروے، چین اور جاپان، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک تھے۔