کراچی: (دنیا نیوز) اسٹیٹ بینک کو ایشئن انفراسٹرکچر بینک سے 50 کروڑ ڈالرموصول ہو گئے جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔
اس ہفتے اسٹیٹ بینک کو مختلف مالیاتی اداروں سے ایک ارب 72 کروڑ ڈالرملے۔ اسٹیٹ بینک کو ایشئن انفراسٹرکچر بینک سے 50 کروڑ ڈالرموصول ہو گئے جبکہ ورلڈ بینک سے 22 کروڑ 25 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کو پہلے ہی ایک ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں۔ ایشائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور ورلڈ بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔ رقم ترقیاتی کاموں، غیرملکی خسارہ اور کورونا سے نمٹنے کیلئے فراہم کی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے زرمبادلہ کے ذخائر 18 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔