راولپنڈی: (دنیا نیوز) روایتی پھلوں کے ساتھ پاکستان میں کاشت کار اب انجیر کی کاشت پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں، انجیر کا پودہ تقریباً چھ ماہ میں پھل دینا شروع کر دیتا ہے اور اس کا شمار انتہائی صحت بخش پھلوں میں ہوتا ہے۔
انجیر ایسا خوش ذائقہ پھل ہے جو کھائے پھر ہاتھ روک نہ پائے۔ کاشتکاری کے لیے پاکستان کی زمین اور آب و ہوا موزوں ترین ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح اب راولپنڈی میں بھی انجیر کاشت کی جا رہی ہے۔ اس کے کاشت کا سیزن جنوری میں شروع ہوتا ہے اور تقریبا چھ ماہ میں پودہ پھل دینا شروع کر دیتا ہے۔ یہ صحت افزا جہاں آپ کے نظام ہضم کے لیے انتہائی مفید ہے وہیں قوت مدافعت بھی بڑھاتا ہے۔
پاکستان میں آٹھ لاکھ پچہترر ہزار ایکٹر رقبے پر انجیر کاشت ہوتی ہے اور اس کی سالانہ پیداوار 18 ہزار من ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ انجیر کی کاشت ایک نفع بخش کاروبار ہے لیکن اس لیے سخت محنت درکار ہے۔
انجیر کا پودا کمزور زمین میں بھی پھلنے پھولنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس لیے اسے گھر کے باغیچوں اور گملوں میں بھی باآسانی کاشت کیا جا سکتا ہے۔