روپے کے مقابلے میں ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی سستا، قدر 18 پیسے گر گئی

Last Updated On 09 July,2020 04:12 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران مسلسل دوسرے روز بھی امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 18 پیسے سستی ہو گئی۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ڈالر 51 پیسے مہنگا ہو گیا تھا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166.72 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

دوسرے کاروباری روزکے دوران ڈالر 23 پیسے مہنگا ہو گیا تھا۔ جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 166 روپے 95 پیسے ہو گئی تھی۔

تیسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر 19 پیسے سستا ہوا تھا، روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 166.95 روپے سے کم ہو کر 166 روپے 76 پیسے ہو گئی تھی۔

رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہو گیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی 18 پیسے سستی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی نئی قیمت 166 روپے 76 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 58 پیسے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ پورے ہفتے (یعنی 29 جون سے 3 جولائی تک) امریکی ڈالر ایک روپیہ 97 پیسے سستا ہوا جبکہ 29 جون کو ڈالر 168 روپے 18 پیسے کی بلند ترین سطح پر موجود تھا۔