لاہور: (دنیا نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل دوسرے روز کے دوران امریکی ڈالر 27 پیسے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، حالانکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل بڑھوتری دیکھنے کو مل رہی تھی۔ گزشتہ دو روز کے دوران ڈالر 67 پیسے سستا ہو گیا ہے۔
روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 27 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 167روپے 63پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 167 روپے 90 پیسے ہو گئی تھی۔