کورونا کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا: ایشیائی ترقیاتی بینک

Published On 19 August,2020 01:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق کورونا کے باعث پاکستان میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا، پاکستان میں 6 ماہ کے دوران 22 لاکھ سے زائد نوجوانوں بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کورونا سے متاثرہ 13 ایشیائی ممالک کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ماہ میں بے روگاری میں میں بے پناہ اضافے کا خدشہ ہے، تین ماہ میں ایک کروڑ جبکہ 6 ماہ میں ڈیڑھ کروڑ نوجوان بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان میں بھی نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ بڑھا ہے، تین ماہ میں لگ بھگ 15 لاکھ جبکہ 6 ماہ میں 22 لاکھ سے زائد نوجوان اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا، انڈونیشیا، جاپان، ملیشیا اور ویت نام میں بھی بے روزگاری بڑھی۔
 

Advertisement