لاہور: (ویب ڈیسک) مسلسل تین روز مہنگا ہونے کے بعد ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر 13 پیسے سستا ہو گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 13 پیسے سستا ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 166 روپے 53 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/jDJE1MTeni pic.twitter.com/MdDdSh7Akb
— SBP (@StateBank_Pak) September 10, 2020
یاد رہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی تھی۔
دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 165 روپے 87 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔
تیسر ےکاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 165 روپے 77 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔