چینی کی قیمت میں کمی کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

Published On 11 September,2020 12:44 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) درآمد کنندگان نے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کیا ہے تا کہ در آمدہ چینی کے ثمرات عوام تک پہنچائے جاسکیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی کے ایک در آمد کنندہ مزمل چیپل کے مطابق چینی کی غیر واضح ڈیوٹی فری در آمدی پالیسی سے تاجر پریشان ہیں اور ملک میں چینی کی قلت پر قابو پانے اور قیمتوں میں کمی کیلئے ڈیوٹی فری چینی کی در آمد خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قلت پر قابو پانے کیلئے نجی شعبے کو دو لاکھ ٹن چینی در آمد کرنے کی اجازت دی ہے مگر تاحال حکومت نے چینی کی فروخت پر عائد 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم نہیں کیا ہے، سیلز ٹیکس ختم نہ ہونے سے درآمد کنندگان تذبذب کا شکار ہیں اور اگر 18 فیصد سیلز ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو چینی کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
 

Advertisement