لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روزکے دوران فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالم مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ہزار 886 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر، گوجرانوالہ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 258 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 95 ہزار 850 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں فی تولہ چاندی اور دس گرام چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور بالترتیب قیمتیں 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار ہیں۔