ملتان: گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوتے ہی ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ

Published On 07 October,2020 10:14 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں سوئی ناردرن کی جانب سے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہوتے ہی ایل پی جی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔

ملتان میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر نے مختلف علاقوں کے گھریلو صارفین کی مشکلات بڑھا دی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد ایک پی جی سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو چکی ہے ، جس کا فائدہ اٹھا کر دکانداروں نے فیس کی فی کلو قیمت میں بھی 20 روپے کا خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچتے پر خریدار بھی پریشان ہیں۔

دکانداروں کا موقف ہے کہ قیمتوں میں اضافہ بڑھتی ہوئی مانگ کا نتیجہ ہے اور موسم تبدیل ہوتے ہیں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ شہر میں غیر معیاری سلنڈروں کی بھی بھرمار ہو چکی ہے جس کے حوالے سے متعلقہ محکمے تاحال کاروائی کرنے کو تیار نہیں۔
 

Advertisement