اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوا تو عوام کی چیخیں نکل گئیں۔ گوشت تو دور کی بات شہری سبزیاں خریدنے کے بھی قابل نہ رہے۔
وفاقی دارلحکومت میں انتظامیہ ریٹ لسٹ کے مطابق بھی پیاز 90 روپے تو آلو 75 روپے کلو تک جا پہنچا۔ ٹماٹر 150 روپے کلو جبکہ ادرک 600 روپے کلو ہو گیا۔ یہی نہیں، مٹر 255 روپے، ٹنڈے 120 روپے، کھیرا 117، بھنڈی 70 روپے جبکہ پھول گوبھی 80 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔
سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں تو بیچنے والے بھی مہنگائی کا رونا روتے نطر آتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا ذرہ بھر احساس نہیں، دو سال سے دعوے ہو رہے ہیں لیکن عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے۔