فیصل آباد میں انڈے کی قیمت دگنی ہو گئی، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئے

Published On 13 October,2020 10:05 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایک انڈے کی قیمت 9 سے بڑھ کر 18 روپے ہو گئی، غریب عوام نے سر پکڑ لئے۔ ہول سیل ڈیلرز بھی انڈے کی عدم دستیابی پر پریشانی کا شکار ہیں۔

روزمرہ ضرورت کی اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں انڈے کی بھی انٹری، گزشتہ چند دنوں میں انڈے کی قیمت میں 100 گنا اضافہ ہوا، ایک انڈے کی قیمت 9 سے بڑھ کر 18 روپے تک جا پہنچی۔

پروٹین، آئرن، وٹامن اور دیگر غذائیت سے بھر پور صحت مند متوازن غذا سمجھا جانے والا انڈہ بھی اب عام آدمی کی جیب پر بھی بوجھ بننے لگا ہے۔
مارکیٹ میں انڈے کی عدم دستیابی سے قیمتیں پنجاب کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

دکاندار کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے باعث فارمر نے نقصان سے بچنے کے لیے انڈہ تیارہی نہیں کیا جس سے شارٹیج ہوئی اور قیمتیں بڑھیں۔ انڈہ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ متعلقہ سرکاری اداروں نے انڈے کی طلب اور رسد پر دھیان دیا ہوتا تو قیمتوں سمیت سپلائی چین متاثر نہ ہوتی۔
 

Advertisement