لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 امریکی ڈالر کم ہونے کے بعد 1894 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 750 روپے سستا ہونے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا۔
دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 1071 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 97 ہزار 94 روپے ہو گئی ہے۔
مزید برآں فی تولہ چاندی اور دس گرام سونے کی قیمت بالترتیب 30 روپے اور 25.72 روپے کم ہونے کے بعد 1200 روپے اور 1063.10 روپے ہو گئی ہے۔