بارانی علاقوں میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات جاری

Published On 01 November,2020 09:56 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بارانی علاقوں میں گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے محکمہ زراعت پنجاب نے کاشت کاروں کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے وفاق اور پنجاب حکومت متحرک، بارانی علاقوں میں گندم کی فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے گائیڈ لائنز جاری ہیں۔ کاشت کاری کے لیے جدید سائنسی طریقے اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق بارانی علاقے کے کاشتکار گندم ڈرل سے کاشت کریں اور سفارش کردہ کھاد کی ساری مقدار زمین کی تیاری کے وقت ڈالیں۔ بوائی سے پہلے دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں، ڈرل کے ذریعہ کاشت اور کھاد کا استعمال فصل کے لیے نہایت مفید ہے۔
بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا موزوں وقت 20 اکتوبر سے 15 نومبر ہے۔ کاشت سے قبل بیج کو محکمہ زراعت پنجاب کے عملہ کے مشورے سے پھپھوندی کش زہر ضرور لگائیں۔