بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ برقرار

Published On 02 November,2020 06:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی ایک روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ جاری کردیا، نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔

نیپرا نے جولائی 2017 سے دسمبر 2018 کے عرصے کیلئے بجلی صارفین پر اضافی 189 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ دسمبر 2018 میں جاری کیا تھا جس کو برقرار رکھتے ہوئے اب دوبارہ جاری کردیا ہے۔ نیپرا نے فیصلہ نوٹفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا۔

نیپرا حکام کے مطابق نیپرا فیصلے کوپشاور ہائی کو رٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا اور پشاور ہائی کورٹ نے نیپرا کے فیصلے کو کالعدم قرار دےدیا، ہائی کو رٹ نے نیپرا کو دوبارہ سماعت کرنے کی ہدایت کی جس پر نیپرا نے معاملے پر دوبارہ سماعت کی ،اب نیپرا نے اپنا پرانا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے دوبارہ جاری کیا ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق اس فیصلے کا بجلی صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا-نیپرا حکام کے مطابق نیپرا کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت نے یکم جنوری 2019 سے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن کا اطلاق کردیا تھا جس کی ریکوری بجلی صارفین سے ہوچکی ہے اس لئے صارفین پر اس کا کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گانیپرا نے سوائے کے الیکٹرک کے علاوہ تمام بجلی صارفین کیلئے بجلی ایک روپے انچاس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

Advertisement