فیول ایڈجسٹمنٹ: جولائی کیلئے بجلی 86 پیسے مہنگی ہونیکا امکان

Published On 26 August,2020 02:55 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر یکم ستمبر کوسماعت کرے گی۔

سی پی پی اے نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائرکر رکھی ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں ہائیڈل ذرائع سے 36.76 فیصد جبکہ کوئلے سے 17.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 10.05 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 20.62 فیصد جبکہ ایٹمی ذرائع سے 4.86 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

جولائی میں ریفرنس لاگت 3 روپے 54 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ پیداواری لاگت 4 روپے 29 پیسے فی یونٹ رہی۔
 

Advertisement