کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست مؤخر

Last Updated On 23 June,2020 04:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی والے بجلی کے ہائی وولٹ جھٹکے سے بچ گئے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست موخر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکڑک نے اکتوبر تا دسمبر 2019 اور جنوری تا مارچ 2020 کی سہ ماہی اور جنوری فروری مارچ 2020 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں وصولیوں کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپیہ 60 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔

درخواست پر سماعت کے دوران چیرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایات ہیں۔ وفاقی کابینہ نے 30 جون تک بجلی مہنگی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کچھ روز قبل بجلی تقسیم کارکمپنیاں بھی ایسی ہی درخواست لے کر آئی تھیں کراچی بھی اسی ملک کا حصہ ہے۔ کے الیکٹرک کے ساتھ ایک جیسا سلوک کریں گے۔

الیکڑک حکام نے کہا کہ سماعت کر لیں بے شک فیصلہ ابھی جاری نہ کریں جس پر چیرمین نیپرا نے کہا کہ ہم نے باقی ڈسکوز کے ساتھ بھی یہی کیا تھا۔
 

Advertisement