بجلی کمپنیوں کی نااہلی: قومی خزانے کو ایک سال میں 171 ارب روپے سے زائد کا ٹیکہ

Published On 10 September,2020 02:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی کمپنیوں کی نااہلی اور بدانتظامی کے باعث گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بجلی کمپنیوں نے واجبات کی عدم وصولی سے ایک سال میں قومی خزانے کو 171 ارب روپے سے زائد کا ٹیکہ لگا دیا۔

نیپرا دستاویز کے مطابق 2018-19 میں ایک بھی تقسیم کار کمپنی واجبات وصولی کا ہدف حاصل نہ کرسکی۔ کوئٹہ الیکڑک سپلائی کمپنی ایک سال میں 57 ارب 76 کروڑ روپے کے واجبات وصول نہ کر سکی۔

کیسکو کی واجبات وصولی کی شرح صرف 24.4 فیصد رہی۔ دستاویز کے مطابق آئیسکو 21 ارب 81 کروڑ، فیسکو 18 ارب، سیپکو اور حیسکو 15، 15 ارب روپے کی وصولی میں ناکام رہیں۔

دستاویز کے مطابق کے الیکڑک نے بھی واجبات کی عدم وصولی سے قومی خزانے کو 16 ارب 88 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیپرا نے واجبات کی عدم وصولی کو الارمنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ واجبات کی عدم وصولی گردشی قرضوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے۔
 

Advertisement