فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا بڑا اضافہ

Published On 02 November,2020 06:16 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دس امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 889 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت 943 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 51 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد قیمتیں 1200 روپے اور 1028.80 روپے پر برقرار ہے۔