لاہور: (ویب ڈیسک) مقامی مارکیٹوں میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر اونچی اُڑان اڑنے لگا، امریکی کرنسی 33 پیسے مہنگی ہو گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/es8B5M268A pic.twitter.com/pu6Avj372l
— SBP (@StateBank_Pak) December 14, 2020
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو گیا۔ امریکی کرنسی کی قیمت 160 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔