لاہور: (ویب ڈیسک) ایک ہفتے قیمتوں میں تنزلی کے بعد رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 62 پیسے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی طرف سے سعودی عرب کو ایک ارب ڈالر سے زائد کی قرض ادائیگی کے بعد بھی ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی تھی، گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی ڈالر تقریباً ایک روپے کے قریب سستا ہو گیا تھا۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/fmrjLBVQ21 pic.twitter.com/vS3Eg3YpjD
— SBP (@StateBank_Pak) December 21, 2020
تاہم رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں ایک مرتبہ پھر بڑھوتری دیکھنے کو ملی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 62 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد قیمت 160 روپے 9 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 71 پیسے ہو گیا ہے۔